ممبئی‘اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت میںزخمی،اہلیہ‘بیٹے محفوظ رہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر فائر ایگزٹ کا استعمال کرکے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی ۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی تقریباًرات3 بجے پیش آیا۔حملہ آور نے سیف علی خان پرچاقوسے وارکیے جس سے انہیں 6 زخم آئے‘ دو زخمی گہرے اور ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ خوش قسمتی سے انکی بیوی کرینہ کپور اور بچے محفوظ رہے۔پولیس نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔سیف کو فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی ریڑھ کی ہڈی کے قریب پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکالنے کیلئے ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز نے انکی حالت خطرے سے باہربتائی ہے۔دوران ڈکیتی گھر میں موجود خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا جس کا علاج کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجزمیں دو مشتبہ افراد دکھائی دیئے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔مداحوں نے کرینہ اور بچوں کی خیریت کے بارے سوالات کیے، جس پر انکے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بالی وڈ اسٹارز اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں نے پولیس سے شہر میں سکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔