کراچی، 24 گھنٹوں میں بیرون ممالک جاتے ہوئے 35 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔
18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے مسافر ندیم کو ویزا پروٹیکٹر اسٹیمپ نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔
پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو آف لوڈ کیا گیا، ایک خاتون کو فیملی وزٹ ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر سعودی عرب جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا۔
ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نذیر نامی مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔
محمد نبیل کو ٹورزم ویزا اور سید محمد علی کو ورک ویزہ پر آذربائیجان جاتے ہوئے ہوئے مناسب دستاویزات اور ویزا پروٹیکٹ نہ ہونے پر پرواز سے اتارا گیا۔
محمد شکیل، محمد ایوب اور علی محمد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے ویزہ سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
ندیم علی کو عارضی ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے پروٹیکٹر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نہ ہونے پر ویزا پر
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔