2025-11-19@02:20:49 GMT
تلاش کی گنتی: 308

«اختلافات ختم»:

(نئی خبر)
    چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  امریکہ  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زینگ  ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کے آئندہ صدر کی  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔ جمعہ کے روز ترجمان نے  کہا کہ چین ،ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور انہیں  فروغ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات...
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر میں اختلافات بڑھا دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے درمیان اختلافات کی خبریں ڈریسنگ روم میں زبان زد عام ہوچکی ہیں۔ تاہم کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے، البتہ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے پر بھارتی ڈریسنگ روم تقسیم نظر آرہا تھا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان راجیو شکلا چیمپئینز ٹرافی ایونٹ سر پر ہونے کی وجہ سے ٹیم کے بڑوں میں اختلافات کی خبروں کو محض افواہیں قرار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہئے اورنہ ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مو¿قف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام...
    پشاور(نیوز ڈیسیک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے درمیان جاری اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ خبر کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شیر افضل کو خیبر پختون خوا ہاؤس بلوایا جہاں معاملے کو حل کرنے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔...
    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ علی امین نے کہا کہ میرے اور سلمان اکرم راجا کے معاملے پر بڑی لے دے ہو رہی ہے، میں نے کہا سلمان اکرم راجہ نے پہلے بیان دیا، جسکا میں نے جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے۔ علی امین گنڈاپور نے شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی...