اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کا مقصد ملک میں بہتر سیاسی نظام قائم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے حوالے سے موقف پر قائم ہیں اور چار ماہ کے اندر اس پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر بات چیت ہونی چاہیے۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کو حقوق دینے اور عدلیہ کو آزاد کرانے کے لیے باہر آئیں گے، نہ کہ کسی قسم کی بدامنی یا انتشار کے لیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 جنوری کو مذاکرات کا اگلا دور ہوگا اور اس حوالے سے انہیں مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے موقف کا اہم حصہ ہے اور اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 
  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • پاک افغان تعلقات اورمذاکرات کا پتلی تماشہ
  • پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین