پشاور(نیوز ڈیسیک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے درمیان جاری اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

خبر کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شیر افضل کو خیبر پختون خوا ہاؤس بلوایا جہاں معاملے کو حل کرنے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جتنے مسائل ہوں انہیں پارٹی کے اندر حل ہونا چاہیے لیکن جو میڈیا پر آکر ان کے خلاف بیان دے گا وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔

شیر افضل نے کہا کہ کبھی پہل نہیں کی، ہمیشہ دفاع میں جواب دیا ہے اور یہی بات علی امین گنڈا پور کو بھی بتائی ہے۔ واضح رہے چند روز قبل سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے لاش کڑاہی میں جلانے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت سلمان اکرم پی ٹی ا ئی علی امین

پڑھیں:

کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • نواب شاہ، قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ، سرکاری زمینوں پر قابض
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ