علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل میں اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ علی امین نے کہا کہ میرے اور سلمان اکرم راجا کے معاملے پر بڑی لے دے ہو رہی ہے، میں نے کہا سلمان اکرم راجہ نے پہلے بیان دیا، جسکا میں نے جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے۔ علی امین گنڈاپور نے شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں، پارٹی کے جتنے مسائل ہوں، انہیں پارٹی کے اندر حل ہونا چاہیئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جو میڈیا پر آکر میرے خلاف بیانات دے گا، اس کا جواب دوں گا، میں نے کبھی پہل نہیں کی، ہمیشہ دفاع میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا فون آیا اور خیبر پختونخوا ہاؤس میں ملاقات بھی ہونی چاہیئے، علی امین نے کہا کہ میرے اور سلمان اکرم راجا کے معاملے پر بڑی لے دے ہو رہی ہے، میں نے کہا سلمان اکرم راجہ نے پہلے بیان دیا، جس کا میں نے جواب دیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کریں، اسپیکر کو کسی جانب سے اجلاس کی استدعا کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے، اسپیکر کوآرڈینیٹر ہیں تو انہیں دونوں فریقین کو بٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں خدشات ہیں کہ بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ان خدشات کے باجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرت کرنے کا کہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور شیر افضل مروت سلمان اکرم نے کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مودی سرکار سازش کے تحت پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کےخلاف زہر اُگل رہی ہے، بھارت نےجارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔