2025-11-19@02:49:56 GMT
تلاش کی گنتی: 313

«سامبلی ہسپتال»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو گذشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے ان کے گھر گھس کر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انھیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی اس دوران سیف علی خان کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں زِیر علاج ہیں۔ کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس...
    مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسیوں پی ٹی آئی اور اے این آئی کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو علی الصبح تقریباﹰ تین بجے ایک درانداز ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں گھس گیا، جب وہ سو رہے تھے۔ ان کے ملازم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی، جس سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران جب سیف علی خان بیچ بچاؤ کرنے آئے تو درانداز نے ان پر حملہ کردیا۔ اداکار پر چاقو سے چھ وار کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث مقامی باندرہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
    پشاور: مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں...
    سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت سے فلاحی کام کیے ہیں، القادر یونیورسی انہوں نے سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے لیے بنائی تھی، جسے متنازعہ بنا دیا گیا ہے، شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ میں بھی روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے مختلف فلاحی کام کیے، طلبا کے لیے نمل یونیورسٹی بنائی، فلاحی کام کرنا ان کا ریکارڈ ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم تھے تو انہوں نے القادر یونیورسٹی بنائی، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اغوا، مغوی...
    راولپنڈی: شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام  لفٹس خراب ہوگئیں۔ لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو  وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔  اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں ماں بیٹے سمیت9افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد ٹاپو کے قریب گھر سے گلا کٹی خاتون کی لاش ملی ،مقتولہ کی شناخت 18سالہ خدیجہ زوجہ کاشف کے نام سے ہوئی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب تیز رفتار کار نے بائیک مکینک کو کچل دیا اور 02 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفی اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر...
    اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
    پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
    پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...