جیکسن سے گلاکٹی خاتون‘نیوکراچی میں کچراکنڈی سے لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں ماں بیٹے سمیت9افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد ٹاپو کے قریب گھر سے گلا کٹی خاتون کی لاش ملی ،مقتولہ کی شناخت 18سالہ خدیجہ زوجہ کاشف کے نام سے ہوئی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب تیز رفتار کار نے بائیک مکینک کو کچل دیا اور 02 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفی اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 ایف اتوار بازار کے قریب کچرا کنڈی کے قریب سے30سالہ شخص کی لاش ملی، سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے بے ہوش 19سالہ نوجوان محمد علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا ۔ سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاون سے زہریلی چیز کھانے والا 45سالہ شہزاد دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دی گئی ۔ دوسری جانب منگھوپیر میانوالی کالونی رئیس سینٹر کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرالر آپس میںٹکر گئے ، کار میں سوار ماں بیٹا زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ماں بیٹے کی شناخت 45 سالہ رضا بی بی زوجہ ظفر اقبال ،اور 22سالہ اقبال ولد ظفر اقبال کے نامو ں سے ہوئی ۔زخمی ہونے والے ماں بیٹے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیو کراچی سیکٹر 5B کے قریب گھر میں گیس لیکج سے جھلس کر میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 38سالہ سلمان ولد سلیم اور ،33سالہ اسماء زوجہ سلمان کے ناموں سے ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی ہونے والے کے قریب کی لاش
پڑھیں:
کراچی؛ ڈاکٹروں نے مہارت سے دل کے قریب پیوست لکڑی نکال کر نوجوان کی جان بچا لی
جناح اسپتال کراچی میں کامیاب آپریشن کرکے نوجوان کے سینے میں پیوست لکڑی کا ڈنڈا نکال کر جان بچالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ فرد تقریباً سات فٹ اونچائی سے لکڑی کے ڈنڈے پر جا گرا تھا جس سے لکڑی کا ٹکڑا نوجوان کی بغل کے نیچے سے سینے کو چیرتا ہوا دل اور بڑی شریان کے بالکل قریب رک گیا تھا۔
جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے خطرناک آپریشن میں 21 سالہ نوجوان کی جان بچالی۔ مریض کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں اس کی دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست تھی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر ایڈوانسڈ ٹراما لائف سپورٹ کے اصولوں کے تحت علاج شروع کیا۔
تھوراسک سرجنز ڈاکٹر محمد شعیب اور ڈاکٹر نادر علی نے کہا کہ زخم کی نوعیت دیکھتے ہوئے خدشہ تھا کہ شاید دل یا بڑی شریانوں کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ ایسی چوٹ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ معائنے سے پتا چلا کہ لکڑی کا ڈنڈا بائیں جانب سینے کی تیسری پسلی کے درمیان سے داخل ہوا تھا اور اس کا سرا سینے کی بیچ کی ہڈی کے قریب نظر آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک کیس تھا، لکڑی کا ڈنڈا دل اور ایورٹا سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے پر تھا۔ بروقت سرجری، ٹیم ورک اور فوری علاج نے مریض کی جان بچائی۔
مریض اب مکمل ہوش میں ہے اور تیزی سے صحتیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس آپریشن میں تھوراسک سرجنز ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر نادر علی اور ڈاکٹر عائنا نے پروفیسر تنویر احمد کی نگرانی میں سرجری کی تھی۔