Express News:
2025-11-04@02:18:43 GMT

فزیو تھراپی کی تعلیم کے حوالے سے رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔
تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔
سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں کم اور ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ 
نجی اسپتالوں میں فزیو تھراپی کے پیکیجز مختلف ہیں اور یومیہ فزیو تھراپی کے چارجز 2 ہزار روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں فزیو تھراپی کے شعبہ میں موجود سہولیات کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
چ
ایکسپریس ٹریبیون نے ڈاکٹر آف فزیو تھراپیسٹ کی تعلیم کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔

فزیوتھراپی کی تعلیم مکمل کرنے والی ڈاکٹر حرا نے بتایا کہ انٹرسائنس کے بعد میڈیکل کالج میں داخلہ نا ملنے کی وجہ سے جناح اسپتال کے جناح فزیوکالج میں 2018 میں داخلہ لیا۔2023 میں 5 سالہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کورس مکمل کیااور اب جناح اسپتال کراچی کے شعبہ فزیوتھراپی یونٹ میں ہاوس جاب کررہی ہوں۔ بدقسمتی سے حکومت کی جانب سے پانچ سالہ ڈگری کورس کرنے کے بعد بھی فزیوتھراپسٹ کو دوران ہاوس جاب ماہانہ معاوضہ نہیں ملتا جبکہ ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹر کو ہاوس جاب کے دوران ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اف فزیوتھراپسٹ پانچ سالہ کورس کے بعد بھی کراچی میں نجی اسپتال میں ملازمت 20 سے 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجاتا ہے جو کہ بہت کم ہیں۔ مزید برآں جناح اسپتال میں کالج آف فزیوتھراپی کراچی یونیورسٹی سے الحاق شد ہ ہے اور ہمیں ڈگری کراچی یونیورسٹی کی دی جاتی ہے۔ کراچی میں بیشتر میڈیکل کالجوں اور اداروں نے DPT کورس شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے طلبا کی تعداد بڑھتی جارہی ہے لیکن ان کو جاب نہیں ملتی۔ 
جناح اسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ اسپتال میں کالج آف فزیوتھراپی 1956 میں قائم کیا گیا تھا۔ اب تک تقریبا 3 ہزار سے زائد فزیوتھراپسٹ اپنی گریجویشن مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کالج میں ہر سال 54 طلبا کو داخلہ دیے جاتے ہیں۔ لیکن اس سال نشستوں کی تعداد بڑھا کر 64 کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پہلے 4 سالہ ڈگری پروگرام ہوا جوکہ اب 5 سالہ پروگرام کردیا گیا ہے۔


سندھ فزیو تھراپی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر دبیر احمد نے بتایا کہ سندھ میں پہلی بار 31 جولائی 2023 کو محکمہ صحت کے ایک نوٖٹیفیکشن کے مطابق مجھے سندھ فزیوتھراپی کونسل کے قیام کی ذمہ درای سونپی گئی، انہوں نے بتایا کہ سندھ فزیوتھراپی کونسل کے خدوخال تیار کیے جارہے ہیں، کونسل ابھی تک سندھ میں فعال نہیں تاہم اس پر کام جاری ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فزیو تھراپی کی تعلیم کا ضابطہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تحت آتا ہے۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) اور اسکول آف فزیوتھراپی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، میو ہسپتال لاہور جیسے اہم اداروں نے ملک میں پی ٹی کی تعلیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ فزیو تھراپی مختلف مشینوں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ فزیو تھراپی ان مریضوں کی ہوتی ہے جن کے جسم کے مختلف حصوں میں درد عر ق النساء اور ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں سمیت وہ مریض جو مختلف حاد ثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔ ہڈی جڑنے کے بعد ان کے متاثرہ حصے کے پھٹوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے فزیو تھراپی کی جاتی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں فزیو تھراپی کی سہولیات مفت ہیں لیکن وہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور مشینیں کم ہیں۔ نجی اسپتالوں میں فزیو تھراپی کی مختلف اقسام کی فیس مرض کے مطابق لی جاتی ہے، جو یومیہ 2 ہزار روپے سے لے کر 10 ہزار روپے یا اس سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ آج کل گھروں پر بھی فزیو تھراپی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ فزیو تھراپسٹ متاثرہ مریض کو یومیہ 1500 سے 4 ہزار روپے میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

عرق النساء کے درد میں مبتلا ایک 62 سالہ خاتون کہکشاں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 4 سال سے عرق النساء کی تکلیف ہے اور ہفتے میں وہ دو دن فزیو تھراپی کرانا ان کے لیے ضروری ہے۔ نجی اسپتالوں میں یا گھر پر فزیو تھراپی کرانا مالی مشکلات کی وجہ سے ان کے لیے ناممکن ہے۔ اس لیے وہ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے فزیو تھراپی کراتی ہیں لیکن اسپتال میں فزیو تھراپی کرانے والے مریضوں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور اسپتال میں مشینوں کی بہت کمی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں فزیو تھراپی کی مشینوں میں اضافہ کیا جائے۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں فزیو تھراپی کے شعبہ میں موجود سہولیات کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہزار روپے سندھ فزیو انہوں نے ڈاکٹر آف کی تعداد آف فزیو ہے اور کے لیے کے بعد

پڑھیں:

ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-8
حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر) ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سرکاری ونجی اسپتال بھر گئے ،مریضوں کو داخل کرنے کی جگہ ختم ہوگئی ، انتظامیہ اعداد وشمار بتانے اور عوام کی رہنمائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ،پچاس فیصد سے زائد لوگ گھروں پر علاج کرانا پر مجبور ہیں پکا قلعہ گلی نمبر 4 کی رہائشی فرسٹ ایئر کی طلبا ہانیہ بنت شاہد رضوی ڈینگی کے سبب انتقال کرگئی اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی غیر سرکاری طور پر تعداد دودرجن تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہزاروں افراد نجی کلنیکوں، اسپتالوں اور سرکاری اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں بیشتر کو مرض سے متعلق ٹھیک طرح سے آگاہی نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث کیسز خراب ہورہے ہیں مریضوں کی نصف تعداد گھروں پر جوسسز اور دیسی طریقے سے علاج کررہی ہے جبکہ محکمہ صحت کی کارکردگی بلکل ناقص ہے نہ تو ڈینگی سے روک تھام کے لئے اب تک کوئی اقدام کئے گئے ہیں نہ ہی عوام کی رہنمائی کی ہے جس کے باعث مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • نجی اسپتال کی سفاکیت ، بل وصولی کیلیے خاتون کا نومولود بچہ فروخت کردیا
  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ جگر کی 1000 پیوندکاریاں کر کے دنیا کے صف اول کے اسپتالوں میں شامل
  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف