2025-11-03@23:31:58 GMT
تلاش کی گنتی: 403
«بھی اسکالرشپ»:
(نئی خبر)
لاہور:ن لیگ کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے دوبارہ آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں3.1 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔ عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرنے پر انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4سال بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال...
پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) خیرپختونخوا سے اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کا اغوا،کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کا خضدار میںبازار پر دھاوا، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے اغوا ہونے والے 17 میں سے8 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان افراد کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔ وانڈا پائندہ خان کے قریب کالعدم...
لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،جسٹس جمال مندوخیل کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ مجرموں کو صبح ساڑھے 7بجے ناشتے کے بعد لان میں بھیجا جاتا ہے،شام پانج تک مجرم باہر لان میں ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نہیں سر، یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے،جیل میں ٹک شاپ ہے، کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں،گھروں سے مجرموں کو میٹرس بھی...