2025-09-17@23:18:52 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«نوٹی فکیشن کے مطابق»:

    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔   اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کو یہ ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل کیے گئے ہیں۔  اراکین میں سینیٹر...
    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے۔ نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر 11 فروری 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عادل اکبر خان  15 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے جب کہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثمر احسن 4 جون 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن صحبت علی تالپور  یکم جنوری 2026، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی 11 جنوری 2026ء، ممبر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ خان نواز 2 فروری 2026، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کے ارشد...
    ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انتظامی اور قانونی ڈھانچے پر سفارشات کی تیاری کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے غیر معمولی گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس میں کمیٹی کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر،...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا۔  نوٹی فکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔ مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ Tagsپاکستان
    ویب ڈیسک : اپر جنوبی وزیرستان ضلع بھر میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر میں  کرفیو کے دوران ضلع بھر میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز کل مکمل طور پر بند رہیں گے اورسراروغہ، کوٹکائی، سپینکئی راغزئی تا نظر خیل تک تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔اس کے علاوہ درگئی پل، مدی جان، شین ورسک تا مولا خان سرائے و چگملائی تک نقل و حرکت پر...
    کراچی: سندھ سمیت پورے پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا، اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔ یاد رہے کہ آئی بی سی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد حکومت سندھ نے بھی میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی سال 2025ء سے نافذ العمل ہونے کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوات سے منتخب پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیا گیا۔اسی طرح، لوئر دیر کے تین اور اپر دیر کے ایک ایم پی اے کو پارلیمانی سیکریٹریز بنا دیا گیا جب کہ باجوڑ، بونیر،کوہستان اپر اورکولن پالس کے ممبران کو بھی نوازا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر کے ایم پی ایز کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھول دیئے جائیں گے، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق کل سے تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کل سے درس و تدریس کا عمل مکمل طور پر بحال ہوسکے، اس مقصد کے لیے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔         ...
    اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف  کی منظوری  دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دے دی ہے. جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی .جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی  اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی کے صارفین کیلیے فی یونٹ قیمت تین روپے 2 پیسے کم کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں کیلیے بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یہ کمی اکتوبر تا دسمبر 2025 کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر اپریل سے جون 2025 یعنی تین ماہ کیلیے ہوگا جس سے صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے...
    اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔ قبل ازیں...
    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح...
    خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن...
    کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے لیے 8 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی زیر صدار 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹسں مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہوں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 رکنی آئینی بینچ 27 جنوری بروز پیر 26ویں...
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
۱