پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھول دیئے جائیں گے، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق کل سے تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کل سے درس و تدریس کا عمل مکمل طور پر بحال ہوسکے، اس مقصد کے لیے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا تھا کہ پنجاب بھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات بھی 2 روز کیلئے ملتوی کردیئے گئے، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی ہوگئے تھے، جمعہ 9 اور ہفتہ 10 مئی کو ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول جلد جاری ہوگا، جب کہ 12 مئی پروز پیر سے صوبے میں تدریسی عمل کا دوبارہ معمول کے مطابق آغاز ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تعلیمی ادارے پنجاب بھر کے
پڑھیں:
موٹروے ایم فائیو 11 روز ملتان سے اوچ شریف تک بند
احمر خان: موٹروے ایم فائیو پر ملتان سے اوچ شریف کے درمیان ٹریفک کی بندش کو 11 روز گزر چکے ہیں۔ سیلابی پانی سے جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یہ حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
شہری شاہ شمس انٹرچینج سے نکل کر قومی شاہراہ (N-5) کا راستہ اختیار کریں۔اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم فائیو پر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹروے کو دوبارہ جوائن کیا جا سکتا ہے۔