کومل اسلم : پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

 قرارداد متن کے مطابق ایوان پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت ،پیشہ ورانہ چابک دستی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،آپریشن "بنیان مرصوص" دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے،پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی،پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے،قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

 قرارداد  میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے،شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے۔
 قرارداد متن کے مطابق یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں ہاتھاپائی: اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا۔
اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پرحملہ کرکے تھپڑ مارا جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔
قائم مقام اسپیکرنےارکان اسمبلی کی ہاتھاپائی کےباعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں اسکول لوکیٹر ایپ کیوں لگائی گئی؟
  • قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور، منظم گروہوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ
  • سندھ اسمبلی : سیپکو، حیسکو اور کے الیکٹرک کی زائد بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد منظور
  • لاپتہ خاتون اینکر کے سرچ آپریشن میں بڑی پیشرفت
  • سندھ اسمبلی: بجلی کی چوری کے 50 ارب کراچی کے عوام سے وصول کرنے کیخلاف قرارداد منظور
  • ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط
  • پنجاب اسمبلی میں ہاتھاپائی: اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا
  • دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی
  • پنجاب اسمبلی ڈیجیٹل دورمیں داخل،ہرنشست پر ٹیبلٹ لگانےکامنصوبہ