رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق نوٹی فکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی جبکہ ہائی، ہایئر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلیے مختص ہیں عید کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکنڈری اسکول نوٹی فکیشن صبح ساڑھے بجے تک ہوں گے
پڑھیں:
سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، ان کی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے اس لیے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔