2025-06-17@19:11:11 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«کوڑے کے انتظام»:
کوڑے کے انبار سے لیکر کوڑے کی کمی تک کا سفر چینی ماحولیاتی ترقی اور “دو پہاڑوں کے نظریے”کا عکاس ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :2010 میں، چینی فلم ڈائریکٹر وانگ جیو لیانگ نے 83 منٹ کی ایک دستاویزی فلم “کوڑے کا محاصرہ” بنائی، جس میں بیجنگ کے اردگرد سینکڑوں کوڑے کے ڈھیروں کا دورہ کرکے شہر کو گھیرے ہوئے کوڑے کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کیا گیا۔ ایک وقت تھا جب “کوڑا” چین کے بہت سے شہروں کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ جا بجا لگے کوڑے کے انبار نہ صرف قیمتی زمین کو گھیرے ہوئے تھےبلکہ مٹی، پانی اور ہوا کو بھی شدید آلودہ کر رکھا تھا، جس سے ماحولیاتی نظام...
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے باعث بھارتی پارلیمانی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی قیادت میں سفارتی وفد کو سکھوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، نیشنل پریس کلب واشنگٹن کی عمارت سے نکلتے ہوئے بھارتی وفد کو سکھوں نے گھیر لیا۔ خالصتانی مظاہرین کو دیکھ کر بھارتی وفد گاربیج ڈمپ کے پیچھے چھپ گیا، ششی تھرور اور بھارتی وفد مظاہرین کی وجہ سے چھپے رہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔ Tagsپاکستان
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) سال 2025کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہسپتال پتوکی منتقل۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی میں امروز 5فروری 2025کو صبح دس بجے کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ شاد مان کالونی نزد گورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک روز عمر کے نومولود بچے کی کوڑا کے ڈھیر پر نعش پڑی تھی نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے میں کامیا ب ہوگئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر...
رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے شہر محمدیہ میں کچرے کے ڈھیر میں گدھوں اور خچروں کے سر برآمد ہونے سے شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طور پر گدھوں کا گوشت بازار میں فروخت کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں گوشت ایک ڈالر سے بھی کم میں فی کلو دستیاب ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہیں شبہہ ہے کہ بازاروں میں چھپ کر اور سڑکوں پر فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں گدھوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوںکو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گوشت کی خریداری سے قبل اس کی اچھی طرح چھان بین کرلیں۔