سرگودھا: 2 روز کے نوزائیدہ بچے کو شاپنگ بیگ میں بند کر کے کوڑے میں پھینک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب
سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔
پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا
سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پمز اسپتال کے برنس سینٹر کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد، جو دھماکے میں بری طرح جھلس گیا تھا، علاج کے دوران جاںبر نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
اسد منیب ان 13 زخمیوں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی عمارت کی بیسمینٹ میں واقع کیفے ٹیریا میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، دھماکا مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے عدالتی عملے اور تعمیراتی مزدوروں سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں:
پمز اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دیگر زخمیوں میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
ادھر اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد منیب جھلس سپریم کورٹ گیس لیکج