اسلام آباد: نومولود کی لاش برآمد، کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نومولود بچی کی کی لاش
پڑھیں:
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2025ء) عمران خان کے صاحبزادوں کا پاکستان آنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ "عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں، شدید گرمی میں، بغیر پنکھے کے قید کیا ہوا ہے۔ ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور 73 سال کے ایک شخص کے لیے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے پاس کسی بھی قسم کے قتل کی سازش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، کیونکہ ان کا مکمل کنٹرول ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے والد روزانہ 22 گھنٹے ایک بہت چھوٹی سی کوٹھری میں قید رہتے ہیں۔ کتابوں، وکیل، معالج اور خاندان تک رسائی بہت محدود ہے۔ جیل کے حالات انتہائی خراب ہیں۔(جاری ہے)
وہاں ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے دس قیدی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہیں استعمال کے لیے گندا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ہمیں حکومتِ پاکستان کے کچھ لوگوں کی طرف سے خبردار کیا گیا کہ اگر ہم پاکستان پہنچے، تو ہمیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا۔ ہم پاکستان ضرور جائیں گے۔ ہم صرف اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں، اور ہم پُرعزم ہیں کہ انہیں جیل سے نکال کر رہیں گے۔"