2025-09-18@00:43:22 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«کہ کوہلی»:

    مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
    نہ ہی رائل چیلنجرز بنگلورو اور نہ ہی ویرات کوہلی اپنے خوابوں میں بھی سوچ سکتے تھے کہ ان کی آئی پی ایل کی فتح کا جشن بنگلورو کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک المیے میں بدل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے اگلے روز احمد آباد سے بنگلورو پہنچی اور اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے بے چین تھی لیکن پھر چند گھنٹوں کے اندر ان کا جشن ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ بھارتی بلے باز شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے دو درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔   بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر شاندار کارکردگی کے بعد چھٹے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔ ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم...
۱