ویرات کوہلی کا آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی عوام مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ ثابت کیا جائے کہ امن ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی سمت اہم پیش رفت کرتے ہوئے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے نام ایک خط میں جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ پائیدار اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے ریاستِ فلسطین کا قیام ناگزیر ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اس تاریخی اور اصولی مؤقف کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ صدر میکرون نے کہا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کو فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا، غزہ کو محفوظ بنانا اور اس کی تعمیرِ نو کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے کے دیرپا امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی عوام مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ ثابت کیا جائے کہ امن ممکن ہے۔