کوہلی جانتے تھے کہ لوگ مررہے ہیں مگر پھر بھی تقریب جاری رہی، سابق بھارتی کھلاڑی نے مزید کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
نہ ہی رائل چیلنجرز بنگلورو اور نہ ہی ویرات کوہلی اپنے خوابوں میں بھی سوچ سکتے تھے کہ ان کی آئی پی ایل کی فتح کا جشن بنگلورو کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک المیے میں بدل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے اگلے روز احمد آباد سے بنگلورو پہنچی اور اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے بے چین تھی لیکن پھر چند گھنٹوں کے اندر ان کا جشن ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔
چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔
واقعے کی دلخراش ویڈیوز جس میں جانیں گئیں اور بہت سے زخمی ہوئے، آن لائن گردش کرتے رہتی رہیں۔ سانحہ کے پیمانے کو محسوس کرنے پر کوہلی سمیت آر سی بی نے فوری تعزیت کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے بھارت کے سابق فاسٹ بولر اتل وسان نے آر سی بی اور کوہلی سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتے تھے کہ جب وہ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میں اپنی فتح کا جشن منا رہے تھے تو عین اسی وقت باہر کرکٹ فینز بھگدڑ کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے تھے۔
مزید پڑھیے: آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی
اتل وسان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوہلی یہ بات جانتے تھے تو انہیں فوری طور پر جشن چھوڑ کر لوگوں کی طرف جانا چاہیے تھا۔
دریں اثنا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اتل وسان نے کہا کہ سیاستدان بے رحم ہوسکتے ہیں اور اسی طرح کارپوریٹ سیکٹر بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے کیونکہ انہیں بیلنس شیٹ اور ریونیو دکھتا ہے۔
دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا نے اتل وسان کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کو وکٹری پریڈ جاری رکھوانے پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کوہلی کو سانحے کا معلوم ہونے کے باوجود تقریب نہیں روکی گئی۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے اور اندر مبارکباد دی جارہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز انتظامیہ اور سیاستدانوں کو المناک واقعہ کا علم تھا لیکن یہ کیسے ممکن ہے کوہلی کو نہیں پتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل اتل وسان بھارت میں کرکٹ شائقین ہلاک وراٹ کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل اتل وسان بھارت میں کرکٹ شائقین ہلاک وراٹ کوہلی ا ئی پی ایل انہوں نے اتل وسان کوہلی کو کا جشن کہا کہ
پڑھیں:
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے مئی 2022 میں لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل (24 جولائی)کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوگی، کیس سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما زرتاج گل و دیگر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم