ویرات کوہلی کیلیے کیا چیز مشکل کھڑی کر رہی ہے؟سابق کھلاڑی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔
ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم نہیں رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ کچھ زیادہ ہی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں یہ ہوتا ہے جنہوں نے اس طرح مشکل آسان کی ہوتی ہے۔ ہر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ یہ ہے وہ کھلاڑی جو گیم کو چھین کر لے جائے گا اور یہ وہ کھلاڑی ہے جو ٹیم کے لیے اہم ہے۔
انیل کمبلے کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ پر اس قسم کا پریشر ہوتا ہے اور آپ سے توقعات ہوتی ہیں، تو آپ ان چیزوں کو غیر ضروری طور پر اہمیت دینے لگتے ہیں اور پھر اچھی کارکردگی کے لیے پوری جان لگاتے ہیں۔ جب ایسا کیا جاتا ہے تو آپ ریلیکس نہیں ہوتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
رِشبھ پنت فٹنس مسائل کے باعث پانچویں ٹیسٹ سے باہر، کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری معرکے سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر رِشبھ پنت دائیں پاؤں کی انجری کے باعث 5ویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نرائن جگدیشن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
رِشبھ پنت کو مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ سیریز کے فائنل میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ پنت نے اس سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی دکھائی، انہوں نے 479 رنز بنائے، جس میں 2 سینچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل ہیں، اور ان کا اوسط 68.42 رہا۔ وہ بھارت کے لیے اب تک تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شبھمن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
نرائن جگدیشن، جو تمل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں، نے 52 فرسٹ کلاس میچز میں 3373 رنز بنائے ہیں، جس میں 10 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کا بیٹنگ اوسط 47.50 ہے۔ وہ اس وقت بھارت کے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک سیریز دلچسپ رہی ہے۔ بھارت نے ایجبیسٹن میں فتح حاصل کرکے سیریز برابر کی، جبکہ انگلینڈ لارڈز میں فتح یاب ہوا۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ڈرا رہا، جس کے بعد اب سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ دی اوول (The Oval) میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت کو جیت کی امید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت، انگلینڈ رشبھ پنت نرائن جگدیشن