سندھ حکومت انتظامی معاملات پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے: علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اپویشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو
سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات دن دیہاڑے ہو رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ سانگھڑ میں شہریوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ ٹریفک کا محکمہ صوبائی حکومت کے پاس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت انتظامی معاملات پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی خورشیدی نے کہا لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔