غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیل نے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی۔حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49 ہزار 547 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی سرکاری میڈیا کے مطابق، ملبے تلے ہزاروں افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے خلاف شدید جنگ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بن گوریون ہوائی اڈے کو فلسطین-ٹو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین کو روکنے میں ناکامی سلامتی کونسل کی ساکھ کو مزید متاثر کرے گی۔دوسری جانب اسرائیلی عوام بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں افراد نے یروشلم میں مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات اور سیکیورٹی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں، ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی : فوٹو فائل

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔

ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نیویارک ٹائمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی حالت کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔

فوٹو انسٹاگرام ملالہ یوسفزئی

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت کو دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے بدترین بھوک اور موت کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، میں ان کی حفاظت اور مستقبل کے لیے دعاگو ہوں اور ان بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف، اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔

غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے، انجلینا جولی

امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ...

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے باعث خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی شدید قلت ہے، جس پر اقوام متحدہ سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیمیں قحط کے خدشے کا اظہار کر چکی ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی محاصرے نے ہزاروں بچوں کو غذائی قلت کا شکار بنا دیا ہے، جبکہ طبی سہولیات کے فقدان کے باعث کئی مریض جان سے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا اعلان

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شروع ہونے والی کارروائی شدید ہوگی، غزہ کی آبادی کو ان کے تحفظ کے لیے ہٹایا جائے گا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں آج صبح سے اب تک کم از کم 51 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پر جنگ کو وسعت دینے اور امدادی سامان کی ترسیل کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے، جس پر حماس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امداد کو بطور "بلیک میلنگ ہتھیار" استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے اس منصوبے کو "خطرناک" قرار دیا ہے، جس کے تحت خوراک اور دیگر امداد کو فوجی علاقوں سے منسلک کیا جارہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹینک تباہ، فوجی افسر ہلاک، 5 اہلکار زخمی

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کا...

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 9 ہفتوں سے خوراک کی مکمل بندش نے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 52,567 فلسطینی شہید اور 118,610 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے اور مردہ قرار دیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں 1,139 اسرائیلی شہری ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ میں اسکول اور ریسٹورنٹ پر بمباری، 61 فلسطینی شہید
  • سعودی عرب نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا
  • غزہ؛ اسرائیل کی اسکول پر بمباری، 48 فلسطینی شہید ہوگئے
  • ہم "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرینگے، نیتن یاہو کی دہائی
  • غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی بمباری سے 48 مزید فلسطینی شہید
  • ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے فوری امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
  • غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں، ملالہ یوسفزئی
  • اسرائیلی کابینہ نے پورے غزہ پر قبضے کا منصوبہ منظور کر لیا، رپورٹ
  • اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کی ایران کو کھلی دھمکی!
  • اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی دھمکی