پاک فضائیہ نے رافیل تباہ کر کے تاریخ رقم کردی: ریحام خان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستانی صحافی و سماجی کارکن ریحام خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دیے گئے منہ توڑ دفاعی جواب کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے اور حالات حاظرہ پر اپنی منفرد رائے رکھنے کے سبب شہرت رکھنے والی شخصیت ریحام خان نے پاکستان کی حالیہ تاریخی جیت پر ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خوب چہچہاتے ہوئے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریحام خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ عمدہ ہے، اب تو فرانس کے حکام نے بھی مان لیا کہ پاک فضائیہ نے رافیل جنگی طیارے مار گرائے، ایسا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا جیسا پاک فضائیہ نے کر دکھایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ناصرف دشمن کو دھول چٹائی ہے بلکہ تاریخ بھی رقم کی ہے۔
ریحام خان نے اپنی اس ویڈیو کے اختتام پر پاک ایئرفورس اور پاکستان کے حق میں نعرہ بھی لگایا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں: دفتر خارجہ
’جیو نیوز‘ گریبترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فضائیہ نے جتنے بھی طیارے گرائے وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں، ہم اپنی فضائیہ کی طرف سے گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد پر کھڑے ہیں، پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی، امریکی صدر کا مؤقف انتہائی اہم ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔