پاکستان اور بھارت کو جنگ کی طرف کون دھکیل سکتا ہے؟ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں جبکہ غیر ریاستی عناصر دونوں کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
اسکائی نیوز پر یلدا حکیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور جاری پروپیگنڈا وار پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کا کوئی مؤثر مینجمنٹ سسٹم موجود نہیں، ہم ایک خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بات چیت نہ ہونے سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید نے کہا کہ جو پلوامہ میں ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، غیر ریاستی عناصر کا کوئی مذہب یا قوم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے لہٰذا انٹیلیجنس ڈیٹا سامنے لایا جائے، بین الاقوامی قانون کسی بھی ملک اور خاندان کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید کا کہنا تھا کہ مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ تنازعات مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہوتے، پاکستان نے بارہا امن کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت کا مؤقف مسلسل خاموشی رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔