اسلام آباد:

امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے۔

سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو کے دوران سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے۔

پاکستانی سفیر نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق دفاع کا استعمال کیا۔ ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہمارے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں کون سا دہشت گردی کا مرکز کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا فلاسفی کے پیروکاروں اور اس پر عمل پیرا حکومت کی جانب سے لیکچر مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول ہیں۔ بھارت کی جانب سے خطے میں جو کچھ کیا جاتا رہا ہے اس سے تسلط پسندانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔

پاکستانی سفیر نے سوال کیا کہ صرف بھارت ہی کیوں خطے کے دیگر ممالک کے ضمن میں مسائل سے دوچار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رضوان سعید جارحیت کا کا مظاہرہ نے کہا کہ

پڑھیں:

او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور

او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

استنبول (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)وزرائے خارجہ کے استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو خطے کیلئے خطرہ قرار دیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی جبکہ لبنان اور شام پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے اسرائیلی منصوبوں کو مسترد کر دیا گیا ۔ امدادی سامان کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے تحت فلسطین پر عالمی کانفرنس جلد بلانے کا مطالبہ کیا جبکہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت کے تحفظ پر زور دیا۔استنبول اعلامیہ میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارتی حملوں کو بلاجواز قرار دیا گیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے 10مئی کے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ۔ بھارت سندھ طاس معاہدے پر بھی مکمل عمل کرے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بامقصد مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت جبکہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں مذہب کی بنیاد پر نفرت اور امتیاز کے خلاف موثر اقدامات کی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں شام کی تعمیرنو میں اسلامی ترقیاتی بینک اور ترکیہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ آذربائیجان کی خودمختاری اور بحالی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اگلا اسلامی سربراہی اجلاس 2026 میں آذربائیجان میں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کیمبرج کے لیک پیپرز سے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ امتحان لینے کی سفارش
  • ٹرمپ کاخیال ہےایرانی عوام کو حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہیے، وائٹ ہاؤس
  • امریکا پر جوابی حملے کےلیے فری ہینڈ مل گیا، عبدالرحیم موسی
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ ہرگز نہیں ملنا چاہیے، عظمیٰ بخاری
  • او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور
  • امریکی جارحیت عالمی ضمیر کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • اقوام متحدہ میں امریکی حملے پر عالمی ردعمل کی ایک جھلک
  • امریکہ کے ایران پر حملے: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط ردعمل 
  • جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی