'تمھارے لیے تو میرا ایک مکا ہی کافی ہے، مشی خان کا کنگنا کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز اسٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا۔ ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں۔
بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔
کنگنا رناوت کی شوبز انڈسٹری میں وجۂ شہرت ایسے بولڈ کردار کرنا ہیں جس سے دیگر اداکارائیں معذرت کرلیتی ہیں۔
کنگنا کی ایک وجہ شہرت ان کی بدزبانی بھی ہے اور شاید اسی وجہ سے بی جے پی جیسی انتہاپسند جماعت نے انھیں رکن اسمبلی بنایا ہے۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا رناوت نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔
مشی خان نے اس سے قبل بھی کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن جب بھارتی اداکارہ کے ہوش ٹھکانے نہ آئے تو مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
اپنی ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا رناوت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی پر کھری کھری سنا دی۔
مشی خان نے کہا کہ ایسا کرو، مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔
اداکارہ مشی خان نے پاک فوج کے آپریشن آپریشن بُنیان مرصوص کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ کنگنا تمھیں پاکستان کا جواب فوجی جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا۔
مشی خان نے نے کنگنا رناوت کو مشورہ دیا کہ آئندہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچا لیا کرو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنگنا رناوت کو
پڑھیں:
اداکارہ نائمہ خان کا اشفاق احمد سے کیا رشتہ تھا؟ انکشاف
سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ادیب اور ڈرامہ و افسانہ نگار مرحوم اشفاق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ ’ افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا‘ ۔اداکارہ نے بتایا کہ’ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں دلچسپی کا ا ظہار کیا اور ان کی سفارش کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ’ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی رکھ لیا جائے گا لیکن اس طرح تم پر سفارشی کا لیبل لگ جائے گا، اداکاری اپنے بل بوتے پر کرنا میرے نام کا استعمال کرکے اداکاری مت کرنا، جب تمہارا اس انڈسٹری میں کوئی مقام بن جائے اس دن بتانا میں اشفاق احمد کی بھانجی ہوں‘ ۔نائمہ خان نے مزید بتایا کہ ’اشفاق احمد شادیوں کی تقریب میں شرکت سے گریز کرتے تھے کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ ان کی موجودگی کسی بھی تقریب کی توجہ ان کی طرف سمیٹ لیتی ہے لیکن انہوں نے میری شادی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی‘۔سینئر اداکارہ کہنا تھا کہ ’اشفاق احمد نے انتقال سے قبل مجھ سے خواہش کی تھی کہ میں اپنے گھر کچی لسی اور مختلف قسم کے آموں کی پارٹی کا انعقاد کروں لیکن اسی دوران میں بچوں کے ہمراہ چھٹیوں پر انگلینڈ چلی گئی اور ان کا انتقال ہوگیا، مجھے ان کی خواہش پوری نہ کرنے کا آج بھی دکھ ہے‘۔