پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی: مفتی تقی عثمانی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سیاسی رہنماوں، اور جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر زور دیا اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا ،کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
روز نامہ امت کے مطابق اس موقع پرمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔” بنیان مرصوص کانفرنس” سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہماری افواج نے ہمیں ایک بار پھر خوشی کا دن دکھایا ہے، پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔انہوں نے کہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لئے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لئے کان بے تاب رہتے تھے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ 1965ء میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کےلئے جان و مال کی قربانی دیں گے، اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے، فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔بنیان مرصوص کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی طور پر ہم تقسیم ہو چکے تھے مگر بھارت کی جارحیت نے ہمیں یکجا کر دیا۔ میں مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس کی وجہ سے ہم سب ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ہم ان کی عظیم کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”
معروف دینی سکالر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انڈیا کے خلاف 25 کروڑ عوام متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے کہا پاکستان کی عظیم فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب دشمن نے وار کیا تو ہم سب ایک ہو گئے۔ افواج پاکستان نے ہماری عزت اور سر بلندی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
حافظ محمد انور رہنما ملی یکجہتی کونسل سندھ نے کہا کہ اللہ کی مدد سے پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بھارت جو خطے میں چودھراہٹ کا خواب دیکھ رہا تھا، وہ اب رسوا ہو چکا ہے، کانفرنس سے جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگایا اور رات کی تاریکی میں حملہ کیا، شرکاء سے خطاب میں صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین نے کہا کہ افواج پاکستان کی کامیابی پر ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس پر مسلمان خوش ہیں اور ہم سب کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ناظم اعلیٰ جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت دی، جس کا بھارت کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور پاکستان نے کبھی بھی شہریوں پر حملہ نہیں کیا، مفتی محمد شیخ الحدیث جامع الرشید نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں نمایاں کر
دیا ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتحاد کا یہ مظاہرہ خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ مودی کی حکومت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے لگائے مگر پاکستان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشی دی اور اپنی طاقت کا لوہا منوایا ، رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح نصیب فرمائی اور ہم سب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح دی ہے ،مودی نے تکبر میں آکر پاکستان پر حملہ کیا دہشت گردی کے مرتکب بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے اور قائم رہے گا۔
جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں فتح نصیب کی ،ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدیر جامعہ بنوریہ العالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں۔دنیا نے دیکھ لیا کہ افواج پاکستان نے اپنی اہلیت ثابت کر دی۔ہم سب متحد ہیں اور پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے۔
معروف سکالر علامہ لیاقت حسین اظہری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر زندہ ہوا ،معروف عالم دین مولانا منظور احمد مینگل نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر پوری دنیا کے مسلمان خوشی منا رہے ہیں، اللہ نے افواج پاکستان کی ساکھ کو برقرار رکھا،مدارس کے طلبا اور علما نے ہمیشہ افواج اور پاکستان کا ساتھ دیا، عالم
دین مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اللہ نے پانچ گنا بڑے دشمن پر پاکستان کو فتح عطا فرمائی ،پاک فضائیہ نے اہل اسلام کے سر کو فخر سے بلند کیا۔
کانفرنس میں شریک تمام رہنماوں نے پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکا کا جوش و جذبہ اس بات کا غماز تھا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع اور ترقی کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔
پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کیلیے شدید دھچکا ثابت ہوئی , 5طیارے اور ایک ڈرون کہاں کہاں گرے؟ جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مفتی تقی عثمانی نے نے کہا کہ پاکستان افواج پاکستان کے افواج پاکستان کی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو اور پاکستان پاکستان نے کہ اللہ نے کرتے ہیں اور پاک دشمن کو ہے اور اور ہم ہیں کہ کے لئے
پڑھیں:
مسلمانوں کو دہشت گرد کہنےپرمحبوبہ مفتی کابی جے پی وزیرکو کرارا جواب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے انہتا پسند وزیر کو مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے پر کرارا جواب دیا ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ایک متنازع بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائیوں کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا غیر منصفانہ اور گمراہ کن ہے۔
ان کے مطابق اگر گری راج سنگھ کے معیار کو دیکھا جائے، تو پھرحال ہی میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے قتل اور سانحات پر بھی سوال اٹھانے ہوں گے۔
فرید آباد میں 360 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دو ملزمان کی گرفتاری پر گری راج سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے معاملات میں ”ہمیشہ ایک ہی کمیونٹی“ کے لوگ پکڑے جاتے ہیں۔
اس پر محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران کہاگری راج جی سے پوچھیں کہ مہاتما گاندھی کو کس نے قتل کیا؟ اندرا گاندھی کو کس نے مارا؟ راجیو گاندھی کے قتل میں کون شامل تھا؟ پہلے اس کے جواب دیں، پھر بات کریں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک کی سیاست کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا انتہائی نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔
اگر مجرمانہ کارروائی پر بحث ہونی ہے تو اسے ثبوتوں اور تفتیش کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ مذہبی بنیاد پر۔ اس طرح کے بیان قوم کے اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور آئینی اقدار کے خلاف ہیں۔
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بیان میں 1993 ممبئی دھماکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہااگر یہ بارودی مواد بابا باگیشور کی یاترا کے دوران استعمال ہوتا تو کیا ہوتا؟ ہر بار جب ایسے لوگ پکڑے جاتے ہیں تو وہ ایک خاص کمیونٹی سے ہوتے ہیں… اس بار بھی ایک مسلم ڈاکٹر گرفتار ہوا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈروں راہل گاندھی، لالو پرساد یادو، اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس معاملے پر کچھ نہیں بولتے۔
یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جموں و کشمیر پولیس نے ہریانہ کے فرید آباد علاقے سے آتش گیر مواد اور گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کی۔ اس کارروائی کے دوران دو افراد، ڈاکٹر مزمل اور عادل راتھر کو گرفتار کیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات نہ صرف ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ سماجی تقسیم کو بھی گہرا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہایہ وقت نفرت بڑھانے کا نہیں، بلکہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے، سیاسی فائدے کے لیے مذہبی منافرت پھیلانا ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔