چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ سندھ انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان کی کرپشن اور بدعنوانی نے شہر کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو کھود کر اپنی کرپشن کو قانونی انداز میں تکمیل تک پہنچانے کا محفوظ راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے، کارکنان بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ مل کر اپنے شہر اور علاقوں کی صفائی ستھرائی کے کاموں کویقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہر کو مزید گندگی کا ڈھیر بننے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے وبائی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اقتدار میں شامل جماعتیں کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہوچکی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے چائنیز کمپنی کے ساتھ مل کر سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کے نام پر سفید ہاتھی پال رکھا ہے جس کا بوجھ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سندھ انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان کی کرپشن اور بدعنوانی نے شہر کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو کھود کر اپنی کرپشن کو قانونی انداز میں تکمیل تک پہنچانے کا محفوظ راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو منظم سازش کے تحت پورے شہر کے بلدیاتی نمائندہ گان کے ذریعے نجی گیس کمپنی کو کروڑوں روپوں کے عوض پائپ لائن بجھانے کی اجازت تو دے دی گئی ہے لیکن اسکی مرمت کا مناسب طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، جو آنے والی بارشوں میں عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان گھودی گئی سڑکوں کی وجہ سے ناصرف شدید ٹریفک جام رہتا ہے بلکہ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن رہا ہے جس پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی عوام میں تفریق کی لکیر کو گہرا کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آفاق احمد نے کہا کہ کہ سندھ شہر کو

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن