صوبہ سندھ: سرکاری درسی کتب کی فروخت میں ملوث افسر اور عملہ معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے نصیر آباد میں مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت کانوٹس لے لیا، سید سردار علی شاہ متعلقہ افسر اور عملے کو معطل کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں درسی کتب کی فروخت پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایت پر درسی کتب کی مبینہ فروخت کے الزام میں تعلقہ ایجوکیشن افسر نصیرآباد اور اسسٹنٹ ویئر ہاؤس کو معطل کردیا گیا ہے۔
مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت میں ملوث افسران و عملے کے خلاف ایفشیئنسی اینڈ ڈسیپلینری رولز کے تحت کارروائی کی جائےگی۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفت کتب طلبا کا حق ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درسی کتب کی فروخت
پڑھیں:
کل عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کل 24 ستمبر 2025 بروز بدھ صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے اور دیگر متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔
گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے
عام تعطیل کا اطلاق جن اضلاع پر ہو گا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق مذکورہ اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 24 ستمبر کو ہو گا۔ ان انتخابات میں مختلف یوسیز، وارڈز اور ٹاؤنز کی سطح پر عوامی نمائندے منتخب کیے جائیں گے۔
بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تعطیل کے اعلان کا مقصد ووٹرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دینا ہے۔ اس دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اضلاع میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور پرسکون انداز میں مکمل کیا جا سکے۔