کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال سے کم عمر بچے، ضعیف افراد اور صحافی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26 جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔