پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1447 ہجری کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند نظر آنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہوگی۔
صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ یکم محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا دن ہوتا ہے اور اس دن کو اسلامی سال کی ابتدا کے طور پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اس موقع پر عبادات، مجالس، اور دیگر مذہبی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں۔
محکمہ داخلہ اور مذہبی امور کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ، ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عزاداری اور مذہبی اجتماعات کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یکم محرم الحرام
پڑھیں:
سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار
سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط میں کینسر، دل، گردوں، پھیپھڑوں، جگر، رعشہ، نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت، ضعیف مریض شامل ہیں، اس کے علاوہ حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار والے بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق جعلی یا غلط سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے عازمین حج اور انہیں صحتمندی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے والے خبردار، ہوشیار ہو جائیں۔ سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ہے، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط میں کینسر، دل، گردوں، پھیپھڑوں، جگر، رعشہ، نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت، ضعیف مریض شامل ہیں، اس کے علاوہ حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار والے بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق جعلی یا غلط سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ بیمار عازم حج کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا، جس کے اخراجات بھی مریض کو خود ادا کرنا ہوں گے۔ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ میڈیکل افسر بیمارعازمین کو حج پر روانگی سے روکنے کا مجاز ہوگا۔