حکومت نے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی پروگرام میں کمی کی کوشش کی، جب سے وزیراعظم شہباز شریف آئے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی میں اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنخواہ داروں کیلئے ٹیکس میں کمی کی گئی، ہمارے کہنے پر حکومت سولر ٹیکس میں 50 فیصد کمی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد ایف بی آر قوانین میں تبدیلی لائی گئی، ہم وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں، ہماری بات مانی گئی اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں بی ا ئی ایس پی بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول زرداری کی صدارت میں ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-34