ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے، بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ کا ترقیاتی بجٹ ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، مراد علی شاہ
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی کے دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم میں کمی کی گئی تھی، حکومت نے سولر سے متعلق بھی ہمارے تمام مطالبات مان لیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا، ایف بی آر کی گرفتاری کو قابل ضمانت قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ بلاول بھٹو معیشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بلاول بھٹو حکومت نے
پڑھیں:
اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو حراست میں لیکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے؛ بلاول بھٹو
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔