’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔
سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔
سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے‘۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایک نیا دعویٰ کیا کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے۔
سامعہ خان نے عمران خان کی نجی زندگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وہ چوتھی شادی نہیں کریں گے۔
دوسری طرف، بلاول بھٹو زرداری کے لیے ستارے خاصے مہربان دکھائی دے رہے ہیں۔ سامعہ کے مطابق، ’بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے۔ یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔‘
سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی بحث و تبصرے کا طوفان اٹھ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے یا سیاست اور تقدیر کوئی نیا موڑ لے لیتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔