اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز

انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی استثنا کے خاتمے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

خواجہ آصف کی نوازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد  انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  •  اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
  • پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
  • پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
  • اسحاق ڈارکا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
  • وزیر خارجہ کی ویزا اصلاحات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات میں اضافے کی ہدایت
  • سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت
  • خواجہ آصف کی نوازشریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار