Express News:
2025-09-26@20:12:22 GMT

یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے صارفین کو ویڈیو کے آخر میں ظاہر ہونے والی ریکمنڈیشن کو بند کرنے کا فیچر جاری کردیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کی اختتامی اسکرین پر نمودار ہونے والی تجاویز کو Hide بٹن کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ ہیڈلائنز کے مطابق تجاویز کو ہٹانے والا یہ بٹن ویڈیو پلیئر کے اوپری دائیں کونے میں ظاہر ہوگا۔ اگر صارفین چاہیں، تو وہی تجاویز دوبارہ Show بٹن سے دکھائی جا سکتی ہیں۔

اس فیچر کا اطلاق ہر ویڈیو پر علیحدہ ہوگا یعنی تجاویز کو ہٹانے کے لیے ہر ویڈیو میں Hide کرنا ہوگا۔

مزید براں، یوٹیوب نے ڈیسک ٹاپ ورژن سے کم استعمال ہونے کی وجہ سے hover‑to‑subscribe بٹن کو بھی ہٹا دیا ہے۔

پلیٹ فارم کی جانب سے یہ اپڈیٹ صارفین کو بغیر مداخلت ویڈیو آخر تک دیکھنے میں سہولت کے لیے متعارف کرائی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کم عمر صارفین کیلئے فیس بک کا استعمال مزید محدود ہوگا، میٹا کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔

میٹا نے سب سے پہلے ستمبر 2024 میں انسٹاگرام پر ٹین اکاؤنٹس کا آغاز کیا تھا جس کے بعد امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں فیس بک اور میسنجر پر بھی یہ سہولت متعارف کرائی گئی۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ پالیسی دنیا بھر میں نافذ کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) استعمال کی جائے گی تاکہ ایسے کم عمر صارفین کی درست نشاندہی کی جا سکے اور ان کے اکاؤنٹس کو خودکار طریقے سے اسٹیپ میں منتقل کیا جا سکے۔

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب میٹا کو مختلف ممالک میں اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی کمپنی نے انسٹاگرام اور فیس بک پر کئی سخت پالیسیز نافذ کی ہیں، جیسے 19 سال سے زائد افراد کو کم عمر صارفین کو بغیر فالو کے پیغام بھیجنے سے روک دینا، 18 سال سے کم عمر بچوں کو رات گئے ایپس کے استعمال سے باز رکھنے کے لیے خصوصی ٹولز، اور خودکشی، نقصان پہنچانے یا ایٹنگ ڈس آرڈرز جیسے خطرناک مواد تک ان کی رسائی محدود کرنا۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جنوری 2024 میں ایک اور میسجنگ پابندی نافذ کی گئی جس کے تحت بائی ڈیفالٹ سیٹنگز میں اجنبی افراد کو کم عمر صارفین کو میسج کرنے یا انہیں گروپ چیٹس میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تازہ ترین اقدام کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ میٹا اپنی پالیسیوں میں بچوں اور نوجوان صارفین کے تحفظ کو مزید سخت بنانے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے
  • یوٹیوب نے صارفین کو ناپسندیدہ فیچر ختم کرنے کا اختیار دے دیا
  • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں پلس فیچر متعارف، چیٹ بوٹ اب متحرک اسسٹنٹ میں تبدیل ہوگا
  • ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ مشکل میں پھنس گئے، تین مقدمات درج
  • کم عمر صارفین کیلئے فیس بک کا استعمال مزید محدود ہوگا، میٹا کا اعلان
  • جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • میسجز کا ترجمہ کریں فوراً، واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا
  • واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ جانیں
  • انسٹاگرام پر وائرل ساڑھی فیچر: تفریح یا پرائیویسی کے لیے خطرہ؟