یوٹیوب نے صارفین کو ناپسندیدہ فیچر ختم کرنے کا اختیار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوٹیوب نے بالآخر ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔
ویڈیوز کے اختتام پر نمودار ہونے والی ریکومینڈیشنز اور لنکس کو اب کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔ یہ پوپ اپ اکثر ویڈیو کے آخری لمحات دیکھنے میں رکاوٹ بنتے تھے جس پر صارفین کی جانب سے شدید شکایات کی گئی تھیں۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب پر ایک نیا ہائیڈ (Hide) بٹن دیا جا رہا ہے جو اسکرین کے اوپری دائیں کونے پر موجود ہوگا۔ اس بٹن کو کلک کرکے ویڈیو بغیر کسی ریکومینڈیشن یا لنک کے دیکھی جا سکے گی، جبکہ دوبارہ لانے کے لیے شو (Show) بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
یہ فیچر فی الحال صرف اس ویڈیو پر کام کرے گا جو صارف دیکھ رہا ہوگا، یعنی ہر ویڈیو کے لیے بٹن کو الگ سے استعمال کرنا ہوگا۔
دنیا بھر میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کچھ صارفین کو یہ پہلے ہی دستیاب ہے۔
یوٹیوب کو اس فیچر کے اجراء میں تاخیر اس وجہ سے کرنا پڑی کہ کمپنی کو خدشہ تھا اس سے ویڈیوز کی پرفارمنس اور انگیجمنٹ کم ہو جائے گی۔ تاہم ٹیسٹ کے بعد یہ واضح ہوا کہ ریکومینڈیشن پوپ اپ ہٹانے سے صارفین کی انگیجمنٹ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :