2025-11-06@15:05:54 GMT
تلاش کی گنتی: 204
«ایرانی جوہری مسئلے پر»:
(نئی خبر)
ایران کے جوہری معاملے پر چین روس ایران اجلاس ،بیجنگ میں ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر بیجنگ میں چین روس ایران اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہو گا ۔ بدھ کے ورزانہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شرکت کریں گے۔
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جمعے کے روز قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ گیا تو اس کافوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ''خطے میں وسیع تر جنگ‘‘ چھڑ سکتی ہے۔ عباس عراقچی کہا کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف کوئی عسکری کارروائی کرتے ہیں تو یہ ''امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ہوگی۔‘‘ ایران کے اعلیٰ فیصلہ سازوں میں یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی جوہری تنصیبات...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار دنیا کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ(ایرانی)جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتے، اگر انھوں نے حاصل کر لیے تو پھر سب ہی انھیں حاصل کر لیں گے اور اس کے بعد ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔(جاری ہے) امریکی صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران سے متعلق معاملات اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ انھوں نے یہ بات جمعرات کے روز وائٹ ہاس میں صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں کہی۔امریکی صدر سے...
