2025-11-04@02:36:05 GMT
تلاش کی گنتی: 216

«وصول کیا گیا»:

(نئی خبر)
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پچاس سالوں سے نافذ دیہی اور شہری کے نام پر لگے کوٹہ سسٹم سے بھی تسلی نہ ملنے پر اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے شروع کر دیئے ہیں، جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کرکے اب آپ نے شہری علاقوں کی تعلیم پر نقب زنی کردی ہے، مہاجروں پر تعلیم روزگار صحت کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے سنئر سیاستدان اور امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن کی جانب سے ایک مرتبہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں جو ولسن نے لکھا کہ "عمران خان کو رہا کرو"۔ جو ولسن اس سے قبل بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے۔ امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن نے حال ہی میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بھی عمران خان کی رہائی کا ٹوئٹ کیا تھا۔ 23 جنوری کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے...
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    پشاور: طویل مدت کے بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آگئی۔  اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی، معمول کے مطابق نرخ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔  ٹماٹر 450 سے 150 روپے پر آگیا ، پیاز 600 سے 250 ، مٹر 750 سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو پر آگئی۔ پھلوں میں مالٹا 600 سے 400 پر آگیا، لیموں 800 سے 500 تک آگیا، انار ایک ہزار روپے سے 800 روپے پر آگیا، زندہ مرغی کی قیمت 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح چند...
    پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لا کی وجہ سے معزول کیے جانے والے صدر یون سک یول کو گرفتار کرکے قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا۔ یون کے حامیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لیے پرتشدد احتجاجی کاروائیوں کے باعث حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔ یون نے مارشل لا کے بارے میں جاری تفتیش کے دوران بیان دینے سے انکار کر دیا تھا ،جس کے بعد ان سے زبردستی بیان دلوانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اعلیٰ عہدے داروں کی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے تفتیش کار حراستی مرکز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ امکان اس بات...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ خواتین کو ہرصورت ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ٹارگٹ کرنے کی شروعات شریف فیملی نے کی، بشریٰ بی بی پر اس لیے ٹارچر کیا تاکہ وہ ٹوٹ جائیں۔انہوں نے کہا یہ چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی کو ٹارچر کر کے بانی کو جھکالیں، تین نومبر کو بانی پر حملے کو بھی مذہبی رنگ دیا گیا تھا۔ کنول شوذب کا کہنا تھا کہ آپ سچ نہیں چھپا سکتے تو...
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ خواتین جب سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت سنتے تھے تو کانوں کو ہاتھ لگاتی تھیں، یہ تذلیل صرف بشری بی بی کی نہیں، پورے ملک کی خواتین کی تھی۔  پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا  نے کنول شوزب  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ آج القادر ٹرسٹ کے حوالے سے بات کروں گا، کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا جو رقم سپریم کورٹ کے اکاوئنٹ میں آئی، وہ حکومت پاکستان کے پاس ہی آئی، یہ رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کے بدلے ہمارے فارن ریزرو میں اضافہ...
    اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کیتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق جمعرات سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافیکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نہ بولنے دینے پر پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، گولی کیوں چلائی؟ کی شدید نعرے بازی کی، کورم کی نشاندہی بھی کام نہ آئی، اسپیکر نے دباؤ نہ لینے کا اعلان کردیا۔وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو عمر ایوب نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض ہوگا نہ ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی، پی ٹی آئی...
    کراچی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.61روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت252.66 روپے سے بڑھ کر256 روپے 13 پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 260.95 روپے فی لیٹر کردی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں،...
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
    پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...