UrduPoint:
2025-09-18@20:55:55 GMT

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے سنئر سیاستدان اور امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن کی جانب سے ایک مرتبہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں جو ولسن نے لکھا کہ "عمران خان کو رہا کرو"۔

جو ولسن اس سے قبل بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے۔ امریکی کانگریس کے رکن جو ولسن نے حال ہی میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بھی عمران خان کی رہائی کا ٹوئٹ کیا تھا۔ 23 جنوری کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچھ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، جن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن بھی شامل ہے۔ اس ملاقات کے بعد جو ولسن نے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنے کا ٹوئٹ کر دیا۔ اس حوالے سے جنوبی ایشیا سے متعلق ماہر اور معروف غیر ملکی صحافی مائیکل کوگلمین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد امریکی رکن کانگریس جو ولسن کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئے کیا گیا ٹوئٹ یقینی طور پر محسن نقوی اور ان کے بڑوں کیلئے بڑی ناکامی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں موجود امریکی سرمایہ کاری وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی رچرڈ گرینیل کے عمران خان کے حق میں کیے گئے ٹوئٹس سے متعلق بتایا کہ رچرڈ گرینیل ایک زبردست امریکن ہیں۔ رچرڈگرینیل نے مجھے خود بتایاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جعلی وڈیودیکھ کروہ گمراہ ہوئے۔ میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ گرینیل پاکستان کے نظام انصاف کامکمل احترام کرتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی رکن کانگریس عمران خان کی رہائی کی جانب سے کا مطالبہ محسن نقوی جو ولسن کیا گیا کے بعد کو رہا

پڑھیں:

بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ

ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع پہلے ہی ایشیا کپ کو شدید دباؤ میں ڈال چکا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے واقعے نے معاملے کو مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔

’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آئندہ فتوحات سب ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔‘

ایشیا کپ کے مستقبل سے متعلق معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اگلے چند دن اس حوالے سے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک انڈیا میچ ٹرافی کرکٹ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے مطالبہ منظور، امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کردی
  • کوئی ایک ادارہ بتائیں جو اپنا کام ہینڈل کرنے کے قابل رہا ہو، جسٹس محسن اختر کیانی
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
  • امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل