2025-11-04@18:28:40 GMT
تلاش کی گنتی: 309
«سیکیورٹی فورسز کے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی،افغان جاسوس ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان...
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
روالپنڈی: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )کےضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارج ہلاک کردیے جبکہ 2 کوگرفتارکیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر2 الگ الگ آپریشن کیے ، پہلے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے 2 خوارجیوں کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارجوں کو ہلاک کردیا اور 2 خوارج زخمی ہوئے، جن کے پاس سے وافر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی...
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں...
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں...
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں پائے...
بلوچستان کے ضلع چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلوچستان چمن دھماکا...
