شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 9 خوارج ہلاک 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
روالپنڈی: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )کےضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارج ہلاک کردیے جبکہ 2 کوگرفتارکیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر2 الگ الگ آپریشن کیے ، پہلے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے 2 خوارجیوں کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارجوں کو ہلاک کردیا اور 2 خوارج زخمی ہوئے، جن کے پاس سے وافر مقدار میں
اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
سٹی 42: قلات، بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مزید کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں چار مزید دہشتگرد واصل جہنم کردیے
بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے مزید چار کارندے ہلاک کیے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن میں علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بلوچستان میں امن دشمن بھارتی عزائم ایک بار پھر ناکام ہوگئے ،قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہے
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے دشمنوں کا ہر وار ناکام بنانے کا عزم کیا