سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے کے مطابق
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، ملکی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام کرتا ہوں، ملک سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔