2025-11-05@08:51:52 GMT
تلاش کی گنتی: 306
«فین کلب»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ممکنہ طور پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنانے کا کہا لیکن 6...
پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے،چھٹیوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سیکرٹری ایجوکیشن
سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل 13 جنوری سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین سے درخواست کی ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے معلومات حاصل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کے اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا استعمال کرتا ہے۔ خالد نذیر وٹو نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک...
القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا پھر بری ہوں گے؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا نااہل اور نالائق کے ہاتھوں آگیا ہے، کے پی کے بے امنی کا شکار ہے، لگتا ہے وزیراعلی کے پی کے صوبے کے حالات سنبھال نہیں سکتے، ان کو صرف بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کی فکر ہے، گورنر راج ایک جمہوری عمل نہیں ہے، ہم امن کے لیے ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نئی باڈی...
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم مئی 2022ء سے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں، پاک امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے۔ پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں مدد کر رہے ہیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق اس دوران مشترکہ اہداف اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ...