پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے،چھٹیوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سیکرٹری ایجوکیشن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کل 13 جنوری سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین سے درخواست کی ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے معلومات حاصل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کے اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا استعمال کرتا ہے۔
خالد نذیر وٹو نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک نوٹیفیکیشن، جس میں چھٹیوں میں اضافے کا ذکر کیا گیا ہے، مکمل طور پر جعلی ہے۔ والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔