2025-11-11@23:24:49 GMT
تلاش کی گنتی: 713

«کا نام پی سی ایل»:

(نئی خبر)
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے ڈرافٹ کی پروقار تقریب لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی۔ اس یادگار ایونٹ میں فرنچائزز کے مالکان، ٹیم مینجمنٹ، اور مہمانِ خصوصی اولمپئن ارشد ندیم سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ٹیموں کے پلاٹینم کیٹیگری میں اہم انتخاب: لاہور قلندرز: ڈیرل مچل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کا انتخاب کیا، جبکہ وائلڈ کارڈ کے تحت عباس آفریدی کو شامل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ٹام کوہلر کیڈ مور، فن ایلن، اور مارک چیپمین جیسے شاندار کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی: رائٹ ٹو میچ کے تحت ٹام کوہلر کیڈ مور...
    پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیں گی۔ لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کی تقریب میں مہمانوں کی ریڈ کارپٹ پر آمد یہ تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔ آج چھ فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ pic.twitter.com/DfTjOAz5xG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 13, 2025 پی ایس ایل ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرفان کھوکھر کے حوالے سے بتایا کہ ملاوٹ مافیا ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملارہا ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے پریشر 900سے 1200تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ایل پی جی سلنڈر کا پریشر 540 تک ہوتا ہے، اسی لئے سلنڈر پھٹ رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ 300 روپے کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی میں 15 روپے کلو والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملاوٹ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں ملا وٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اوگرا نے شکایات موصول ہونے پر غیر معیاری سلنڈر میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے سندھ اورپنجاب میں کریک ڈائون کر کے درجنوں کمپنیوں اور ملاوٹ والا کیمیکل پکڑلیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی شکایات پر چیئرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضہ میں لے لیے، ایل پی...
    لاہور: ملک بھر میں ملا وٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اوگرا نے شکایات موصول ہونے پر غیر معیاری سلنڈر میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کر کے درجنوں کمپنیوں اور ملاوٹ والا کیمیکل پکڑلیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی شکایات پر چیئرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضہ میں لے لیے، ایل پی جی میں...
    لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف ، ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کے چئیرمین کی شکایات پر چئیرمین اوگرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اوگرا کی اسپیشل ٹیموں نے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کمپنیوں سے ملاوٹ والا کیمیکل پکڑ لیا۔ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی، اوگرا نے مکسنگ پلانٹ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بھرے ہوئے کنٹینر قبضے میں لے لیے ۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے سلنڈر پھٹ رہے ہیں، کاربن ڈائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا تاہم اس میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے سرفراز احمد کا نام نہیں تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ 2016 کے پہلے ایڈیشن کے بعد ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا سائٹ پر سابق فرنچائز کراچی کنگز کو چھوڑنے کا...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں بینڈوتھ بڑھانے سے انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے تاہم صارفین کو میٹا کی ایپس (واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام) پر کام کے اوقات میں سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس معاملے کا مکمل حل متوقع ہے، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔