ملک میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرفان کھوکھر کے حوالے سے بتایا کہ ملاوٹ مافیا ایل پی جی بوزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملارہا ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سے پریشر 900سے 1200تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ایل پی جی سلنڈر کا پریشر 540 تک ہوتا ہے، اسی لئے سلنڈر پھٹ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ 300 روپے کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی میں 15 روپے کلو والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملاوٹ کے خلاف اوگرا نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اور اب تک درجنوں کمپنیوں کے ملاوٹ شدہ کیمیکل سے بھرے کنٹینر پکڑ لئے گئے، ان باو¿زر اور پلانٹ سے لئے گئے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔
عمران خان سے علی امین کی ملاقات، مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں ملیں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔
محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتولہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے ایک رات قبل بچی کے والدین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔