2025-05-21@20:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہاکہ»:

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، کیوں کہ یہ راستہ دونوں ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جائےگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کچھ عرصے سے بھارت میں ایسی صورت حال...
    پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ہندوستانی ایما پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ نشست آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (این یو ایم ایل) اسلام آباد کیمپس کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہندوستان خطے میں دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، ہم سب نے مل کر ایک آہنی دیوار کی مانند دہشتگردی کو شکست دینی...
    سٹی 42 : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جرأت نہیں کر سکتا کہ پاکستان کا پانی روکے، کوئی پاگل ہی سمجھ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زیادہ انسانوں کے پانی کو روک سکتا ہے، ہم آبی جارحیت کے خلاف برسوں اور دہائیوں تک لڑیں گے، امید کرتا ہوں کہ وہ وقت نہ آئے، لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا دیکھے گی کہ ان اقدامات کے نتائج کیا ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی افواج پیشہ ورانہ ادارہ ہیں،افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر کاربند ہیں،افواج پاکستان حکومت کی ہدایات اور ان کے وعدوں پر پوری سنجیدگی سے عمل...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی فورسز نے بھارت کی ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش کا اظہار بھارت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف بننے والی پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی، صرف اس کا سربراہ اپوزیشن میں جبکہ دیگر حکومت میں ہیں۔ تونسہ شریف میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات تک محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں 26ویں...
۱