کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرأت نہیں کر سکتا؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جرأت نہیں کر سکتا کہ پاکستان کا پانی روکے، کوئی پاگل ہی سمجھ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زیادہ انسانوں کے پانی کو روک سکتا ہے، ہم آبی جارحیت کے خلاف برسوں اور دہائیوں تک لڑیں گے، امید کرتا ہوں کہ وہ وقت نہ آئے، لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا دیکھے گی کہ ان اقدامات کے نتائج کیا ہوں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی افواج پیشہ ورانہ ادارہ ہیں،افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر کاربند ہیں،افواج پاکستان حکومت کی ہدایات اور ان کے وعدوں پر پوری سنجیدگی سے عمل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی باآسانی قائم رہ سکتی ہے دونوں جانب سے رابطے کیے گئے ہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو ہمارا ردعمل ضرور آتا ہے، ردعمل صرف ان پوسٹوں اور مقامات تک محدود ہوتا ہے جہاں سے خلاف ورزی ہوئی ہو، ہم کبھی عام شہریوں یا سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ نہیں بناتے۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، وزیراعظم پاکستان نے بعد ازاں بھارت کے 6 طیارے تباہ کئے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ بھارت کا تباہ ہونے والا چھٹا طیارہ میراج 2000 تھا، پاکستان نے صرف بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا، ہم مزید بھارتی طیارے بھی تباہ کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
مودی سرکار کو بڑا دھچکا,بھارتی شہریوں پر بغیر ویزا ایران میں داخلے پر پابندی عائد
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔